تازہ ترین

بدھ، 4 نومبر، 2020

جون پور :ٹرین کی زد میں آکر نوجوان کی موت،علاقے میں مچا کہرام!

 جونپور ۔(یو این اے نیوز 4 نومبر 2020)   سرائے خواجہ تھانہ علاقے کے مہراواں ریلوے اسٹیشن کے پاس  لوہٹا گاؤں رہائشی برجش یادو  کی(40) منگل کی سہ پہر  ٹرین سے کٹ کر موت ہوگئی۔ 



 نوجوان پٹری کے پاس ٹہل رہا تھا۔  اس دوران وہ گودان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگیا ۔اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  اس حادثے کے آس پاس لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔  پ


ولیس کی اطلاع پر لواحقین بھی موقع پر پہنچ گئے۔  موت کی خبر پھیلتے ہی کہرام مچ گیا۔  پولیس اس واقعے کو خود کشی سے جوڑ کر بھی دیکھ رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad