تازہ ترین

منگل، 24 نومبر، 2020

بالی وڈ کو الوداع کہنے والی ثنا خان کی مولانا انس سے شادی ہونے پر چوطرفہ مبارکبادیاں ثنا خان نے نیک، دیندار، عالم دین کا انتخاب کرکے تمام مسلم لڑکیوں کو سبق دیا ہے: مولانا ابوسالک ندوی

کشن گنج 24 / نومبراقصیٰ ایڈورٹائزنگ کشن گنج کے ڈائیریکٹر، امن انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر اور جمعیۃ علماء کشن گنج کے سکریٹری مولانا ابو سالک ندوی نے سابقہ فلمی اداکارہ ثنا خان کی گجرات کے عالم دین مولانا انس سے شادی ہونے پر دونوں دولہے اور دلہن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثنا خان کی فلمی دنیا سے توبہ کے بعد ان کی دینی سرگرمیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی تھی اب جبکہ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک شریک حیات بھی بنا لیا ہے تو اس میں بھی ان کا انتخاب لا جواب ہے، 



یہ ثنا خان کا حسن انتخاب ہے کہ انہوں نے اپنے لیے عالم دین شوہر پسند کیا، اس لیے کہ اگر وہ چاہتیں تو انہیں اچھے اچھے اور بڑے بڑے بزنس مین اور تاجروں کے رشتے بآسانی مل سکتے تھے؛ لیکن شادی کے بعد ہوسکتا تھا کہ ان کا شریک حیات ان کی دینی رہنمائی نہیں کر پاتا، یا وہ خود اپنے شوہر کو دین بیزار پاتیں تو ان کا بھی دین پر چلنا مشکل ہوجاتا؛ لہذا اب جبکہ وہ ایک نیک عالم دین سے نکاح کرکے رشتہئ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں تو امید کی جاسکتی ہے کہ بقیہ زندگی بھی دین کے مطابق ہی گزرے گی۔ مولانا ندوی نے مزید کہا کہ ثنا خان کا یہ انتخاب ہمارے معاشرے کی فیشن نواز مسلم لڑکیوں کے لیے ایک سبق ہے جو داڑھی ٹوپی والوں کے رشتوں کو اہمیت نہیں دیتی ہیں،


 حالانکہ کسی بھی عالم کی بیوی جانتی ہے کہ اس دنیا میں عالم دین سے بہتر شریک حیات اور اس سے اچھا شوہر کوئی نہیں ہوسکتا، اس لیے کہ ایک عالم دین جہاں اپنی بیوی کی دینی رہنمائی کرتا ہے، وہیں اس کے دنیوی حقوق میں بھی مکمل انصاف دکھاتا ہے


، بلکہ ایک عالم دین اپنی اہلیہ کو جتنا خوش رکھتا ہے شاید ہی کوئی غیر عالم اپنی زوجہ کو اتنی خوشی دے پاتا ہو۔ عالم دین سے شادی کرنے کے فوائد پر غور کیا جائے تو بے شمار دینی و دنیوی فوائد ہیں، عالم ہمارے معاشرے کا شریف ترین انسان ہوتا ہے، جسے اپنوں کے حقوق، پڑوسیوں کے حقوق اور معاشرے کی اچھائی کی فکر رہتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad