تازہ ترین

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

ثناء اور مفتی انس کو شادی مبارک ہو۔۔۔

فلمی دنیا کے ایکٹرس کو لوگ پردے سیمیں پر دیکھتے ہیں اوران کی نقالی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔ان سے ملاقات کی تمنا کرتے ہیں۔۔۔ان کے برتھ ڈے پر ان کی قیام گاہوں کے سامنے اکٹھا ہو کر چند لمحے کا دیدار کرنے کو اپنی زندگی کی بڑی کامیابی تصور کرتے ہیں۔۔شوق میں ان کو ہیرو اور ہیروئین کہتے ہیں۔۔



لاکھوں لڑکے اور لڑکیاں تمنا کرتے ہیں کہ ان کو کسی فلم میں اداکاری کا موقع مل جائے۔۔۔لیکن نہیں ملتا اکثر ناکام ہو جاتے ہیں اور دوسرا راستہ اختیار  کر لیتے ہیں۔


لیکن جس کو اداکاری کا موقع مل جائے وہ اپنے آپ کو بڑا خوش نصیب تصور کرتا ہے۔۔۔اس سے زیادہ اس کو دیکھنے والے رشک کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔۔


ایسی ہی ایک لڑکی جس کا نام ثناء خان ہے اپنی کوشش سے فلمی دنیا میں داخل ہوئی ،کئی فلموں میں کام بھی کیا اور شہرت ودولت کے ساتھ کامیابی بھی ملی۔۔


لیکن جب اس نے  چمکتی ہوئی فلمی دنیا کے دوسرے رخ کا مشاہدہ کیا۔۔جو عام انسانوں کو نظر نہیں آتا ہے تو اس کا دم گھٹنے لگا اور اپنی شہرت اور کامیابی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔


توبہ کیا،اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور ایک نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔۔یقینا یہ بہت بڑا مجاہدہ تھا۔۔۔لیکن اس سے بڑا مجاہدہ آج لوگوں کو سننے اور دیکھنے کو ملا کہ گجرات کے نوجوان عالم دین مفتی انس سے بڑی سادگی سے نکاح کر لیا۔


اللہ سے دعا ہے کہ ثناء خان  کو استقامت عطا فرمائے اور خوشگوار ازدواجی زندگی عطا فرمائے۔آمین

از۔عبدالمعید ندوی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad