تازہ ترین

اتوار، 10 جنوری، 2021

ایس این کالج میں کابینہ وزیر رام نریش اگنہوتری نے کمبل تقسیم کئے سچدانند تواری نے اپنی اہلیہ کی یاد میں کیا پروگرام کا انعقاد

 بھوگاؤں،مین پوری:حافظ محمد ذاکر۔(یو این اے نیوز 10جنوری 2021)ایس این مہا ودھیالیہ ونود پور میں آج ضروت  مندوں کو کابینہ وزیر رام نریش اگن ہوتری کے توسل سے کمبل تقسیم کئے گئے، ودھیالیہ کے سر پرست سچدا نند تواری نے اپنے کالج میں کثیر تعداد میں ضرورت مندوں کوکمبل تقسیم کئے،کثیر تعداد میں ونود پورگاؤں کے ضرورت مند لوگ کمبل پاکر خوش ہوئے،

سچدانند تواری نے اپنی آنجہانی اہلیہ تواری وملہ دیوی کی یاد میں اس پروگرام کو منعقد کیا وہیں مہمان خصو صی کی حیثیت  سے  کافی تاخیر سے  پہنچے ریاستی وزیر رام نریش اگن ہو تری نے کمبل تقسیم کئے جانے پر این ایس کالج کے سر پرست

فوٹو:تصویر غریبوں کا کمبل تقسیم کر تے کابینہ وزیر رام نریش  اگنہوتری


مینیجر سچدا نند تواری کی تعریف کی،کابینہ وزیر نے اس کام کو نیکی حاصل کر نے کا بہترین طریقہ بتایا ا،نہو نے کہا کہ ضرورت مندوں کی ضرورتوں کا پورا کرنا نہایت ہی عمدہ کام ہے، اس نیک کام کے لئے سبھی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،انہو نے کہا ہماری حکومت بھی غریبوں کے ساتھ ان کے ہر دکھ درد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے،کابینہ وزیر کی آمد کے بعد کالج کے منتظمین نے ان کا شاندار طریقہ سے استقبال کیا،


کے ساتھ ساتھ تیواری جی کے بڑے صاحبزادے سنجیو تواری نے وہاں موجود سبھی صحافیوں اخباری نمائندوں کا شال اڑھا کراور گل پوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا،اس موقہ پر ضلع صدر بھارتی

جنتا پارٹی کے صدر پردیپ چوہان موجود رہے۔، شیو کمار دوے، مہاراج لودھی،کلکٹر سنگھ، آشیش تواری،شوم شرما،ارپت

شرما،و دیگر بھاج پائی نیتا موجود رہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad