تازہ ترین

بدھ، 10 مارچ، 2021

امت مسلمہ کی کامیابی کا راز آپسی اتحاد میں مضمر ہے۔


امت مسلمہ کی کامیابی کا راز آپسی اتحاد میں مضمر ہے۔


مہراج گنج(عبید الرحمن الحسینی) ملک کے موجودہ پرخطر حالات میں سب سے پہلے ضرورت اس بات کی ہے فروعی مسائل کو لیکر علماء اپنے مابین بپا تنازعات وخلفشار کو دور کیا جاۓ،قدیم صالح اور جدید نافع کا سنگم بن کر قریہ قریہ گاؤں گاؤں مکاتب ومدارس کی بنیاد ڈالی جاۓ، مذکورہ بالا خیالات کا اظہار جمعیة علماء مہراج گنج کے سرپرست اور دارالعلوم,فیض,محمدی ہتہیاگڈہ مہراج گنج  کے بانی حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی دامت برکاتہم نے جمعیة علماء,مہراج کے زیر اہتمام ہوۓ ٹرینگ ورکشاپ بمقام پی پی گنج کیا آپ نے پوری وضاحت کے ساتھ فرمایا اس ورکشاپ کے انعقاد میں ہم لوگوں نے,تاخیر کردی،مدتوں پہلے جنھوں نے اس کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائ تھی انھیں مختلف طعن وتشنیع کا سامنا کرنا پڑا کاش اسی وقت ہم لوگوں نے ان جہاں دیدہ علماء ربانیین کی کی باتوں پرعمل کرلیا ہوتا تو آج یہ تاریک دن ہمیں نہیں دیکھنے پڑتے۔
دارالعلوم فیض محمدی کے ناظم تعلیمات مفتی محمد انتخاب ندوی نے اپنے دو منٹ کے تاثراتی کلمات میں ذمہ داران جمعیت مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ آپ عوام,کی توجہ اساتذہ مدارس کی تنخواہوں کی مبذول کرائیں تاکہ وہ معقول تنخواہیں,ملنے,کے پیش نظر یکسوئ اور پورے اخلاص کے ساتھ نئ نسل کی تعلیم وتربیت کی طرف متوجہ ہوسکیں۔
سرزمین کانپور سے تشریف لاۓ ہوۓ جمعیة علماء اترپردیش کے کارگذار جنرل سکریٹری قاضی شہر کانپور جناب حافظ وقاری عبدالقدوس ھادی صاحب نے کہا کہ اگر آج نئ نسل,کے عقائد کی اصلاح کی طرف توجہ نہ دی گئ تو کل یہی نسل بڑی تیزی کے ساتھ ارتداد کی شکار ہوجاۓ گی اور ہورہی ہے، آپ نے مزید کہا کہ مدارس اسلامیہ عصری تعلیم اور مدارس عصریہ میں اسلامی تعلیم کا نفاذ ضروری ہے تاکہ ہمارے لڑکے اور لڑکیاں صحیح صحیح اسلام کی ترجمانی کرسکیں,آپ نے کہا علماء بے جا فتوی بازی سے اجتناب کریں اور اصولیات دین پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوتے ہوۓ فروعات میں,وسعت سے کام لیں اور اور آپسی انتشار سے پرہیز اور اجتناب کریں،ورنہ یہ امت تباہ وبرباد ہوجاۓ گی،آپ نے موجودہ اسلامی معاشرہ کے اوپرمسلط بے جا رسوم ورواج کی پرزور تنقید کرتے ہوۓ کہا اللہ کے واسطہ مخالفین اسلام کو خندہ زنی کا موقع نہ دیں،شادی بیاہ کو آسان کریں،لڑکیوں کو وراثت میں دیں اور جہیز دینے اور لینے سے بچیں،اور ایسی شادی کی تقریبات سے بچیں جہاں مغربی تہذیب کے کی نقالی کی جارہی ہو،بے جا رسوم ورواج اختیار کی جارہی ہوں
Attachments area

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad