تازہ ترین

جمعرات، 8 اپریل، 2021

مولانا ولی رحمانی بیباک قائد اور صاحبِ بصیرت عالمِ دین، ٹرسٹیانِ صفا بیت المال انڈیا کا اظہارِ تعزیت و دعائیہ مجلس

 حیدرآباد (یواین اے نیوز 8اپریل2021)ملک کے باوقار عالمِ دین اور ممتاز مذہبی رہنما حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کی وفات سے ملک کے عوام و خواص میں غم کی لہر چل رہی ہے۔ صفا بیت المال انڈیا کے ٹرسٹیان کا ایک اجلاس مدرسۃ البشیر یاقوت پورہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مولانا مرحوم کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیاگیا۔ مولانا محمد مصدق القاسمی سکریٹری نے کہا کہ مولانا مرحوم بیباک قائد، بردبار اور نڈر عالمِ دین تھے۔ ملک کے سنگین حالات میں انہوں نے بحیثیت جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اپنی ذمہ داری کو پوری حکمت و بصیرت کے ساتھ نبھایا۔ مولانا فصیح الدین ندوی جنرل سکریٹری نے فرمایا کہ مولانا ولی رحمانی صاحب اپنے والد بزرگوار حضرت مولانا منت اللہ رحمانی صاحب کے سچے جانشین تھے۔ وہ باصلاحیت مصنف و مولف بھی تھے اور پورے ہندوستان میں دینی و ملی خدمات انجام دینے میں ان کا اپنا اعلیٰ و بالا مقام تھا۔ 



مولانا وسیم الحق ندوی خازن نے فرمایا کہ مولانا سیاسی بصیرت رکھتے تھے جس سے انہوں نے ملت کی بہترین رہبری فرمائی۔ مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی نائب صدر نے فرمایا کہ مولانا رحمۃ اللہ تزکیہئ نفس اور اصلاحی میدان میں پیر طریقت تھے جن سے لاکھوں افراد نے اپنی زندگی میں تبدیلی لائی اور اپنا تزکیہ کیا۔ مولانا غیاث احمد رشادی صدر نے فرمایا کہ مولانا مرحوم میں انابت الی اللہ اور رجوع الی اللہ کی کیفیت بطورِ اتم موجود تھی اور اخلاص و للہیت کے ساتھ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قوم و ملت کے لئے وقف کیا۔ مولانا غیاث احمد رشادی کی دعاء پر اس تعزیتی اجلاس کا اختتام ہوا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad