تازہ ترین

اتوار، 18 ستمبر، 2022

مدینہ منورہ میں چار مقامات پر تانبے کے ذخائر دریافت

سونے اور تانبے سمیت سعودی عرب کی نئی ارضیاتی دریافتیں

مدینہ منورہ میں چار مقامات پر تانبے کے ذخائر دریافت

سعودی عربیہ۔(یو این اے نیوز 18ستمبر 2022)
سعودی جیولوجیکل سروے نے مملکت میں معدنی ذخائر کی تلاش شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ سروے کی نمائندگی ’’سنٹر فار سروے انگ اینڈ ایکسپلوریشن فار منزلز‘‘ کرتا ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ مدینہ منورہ میں چار مقامات پر سونے اور تانبے کے ذخائر بھی دریافت ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ میں ’’حجاز کے علاقے ام البراک کی ڈھال ‘‘ ابا الرحا کی حدود میں خام سونے کی موجودگی دریافت کی گئی ہے۔ یہ اس خطے میں نئی دریافت ہے۔ یہ خطہ بحر احمر کے دوسری جانب نکاسیب سمندر کو فطرتی توسیع دیتا ہے۔ اسی طرح خام تانبا بھی دریافت کرلیا گیا ہے 

خام تانبے کی مدینہ کے چار مقامات پر موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔ یہ مقامات مدینہ منورہ کی وادی فرع کے مضیق کے علاقے میں موجود ہیں۔ یہ دریافتیں خصوصی تانبے کی ذخائر کے امکانات بھی روشن کرتی ہیں۔ جیسے بکھرے ہوئے معدنی چالکو سائٹ (سی یو 2 ایس) ۔ اسی طرح کچھ ثانوی تانبے کے کاربونیٹ جیسے میلا چائٹ، ایزو رائٹ اور تانبے کی خام دھات بھی دریافت ہو سکتی ہے۔


ان قومی دریافتوں کو 2022 کے دوران دریافتوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان دریافتوں سے کان کنی میں سرمایہ کاری کی رفتار تیز ہوجائے گی اور ان معدنیات سے قومی معیشت کو سہارا ملے گا۔
نوٹ:
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے یہ خبر لی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad