تازہ ترین

اتوار، 25 ستمبر، 2022

نمک پارے

نمک پارے

اجزاء-

تیل تلنے کے لیے
میدہ 3.1/4 کپ
تیل یا گھی 1/2 کپ
نمک دو چھوٹے چمچ
پسا ہوا سفید زیرہ دو چھوٹے چمچ
بیکنگ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
ترکیب۔

میدے میں نمک ملا کر چھانیں
بیکنگ پاؤڈر بھی ڈال کر ایک مرتبہ چھان لیں
میدہ اور گھی ملاکر ہاتھوں سے ملیں
جب تمام گھی یا تیل جذب ہوجائے توتھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈال کر سخت آٹے کی طرح گوندھیں
کافی سخت ہونا چاہئیے
پھر ڈھک کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھیں
اب بیلن کے ساتھ بہت پتلا بیلیں
تیز چھری سے چوکور یا لمبے ٹکڑے کاٹ کر تیل میں تلیں
ہلکے سرخ ہوں تو نکال کر چھلنی میں ڈالتی جائیں
تمام گھی نچڑ جائے تو موٹے کاغذ پر پھیلادیں
پھر کسی صاف شیشے کی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad