تازہ ترین

بدھ، 23 نومبر، 2022

قطر فیفا ورلڈکپ اور فضولیات

قطر فیفا ورلڈکپ اور فضولیات 

تحریر: مسعودجاوید 


قطر فیفا ورلڈکپ فٹبال میچ نے بہت سے لوگوں کو خواہ مخواہ مصروف کر دیا ہے۔ کل ورلڈ چمپئن ملک ارجنٹینا کو سعودی عرب نے شکست دی تو ہمارے یہاں فتوے کی بھر مار دیکھیں: ۔

١- فٹ بال میچ میں فتح کی خوشی میں سعودی عرب نے ایک روز تعطیل عام کیا ۔۔۔۔۔ ایک مفتی صاحب نے فیس بک پر فتویٰ صادر کیا کہ چھٹی دینا نامناسب اور ناجائز ‌‌۔۔۔ 


٢- ایک صاحب نے فتویٰ نقل کیا کہ کھیل میں فتحیاب ہونے پر  سجدہ شکر ناجائز ہے ۔ 


٣- ایک صاحب نے فتویٰ پوسٹ کیا کہ ستر پوشی نہیں ہونے کی وجہ سے میچ دیکھنا ناجائز

٤- ایک صاحب نے پوسٹ کیا کہ کھیل کود ضیاع وقت اور لایعنی عمل ہے اس لئے ناجائز ۔۔۔۔۔ 


آپ مفتیان کرام سے بصد احترام عرض ہے کہ کبھی اپنے گھروں میں، اپنے رشتے داروں کے یہاں، اپنے پڑوس میں اور اپنے علاقوں میں بھی جھانک لیا کریں کہ کتنے عام مسلمان ہی نہیں مولوی مولانا بھی ورثہ کے حقوق ادا نہیں کر رہے ہیں،  بیٹے بیٹیوں اور  بھائیوں بہنوں کے حقوق مارے بیٹھے ہیں ،  کتنے لوگوں کے پڑوس میں لوگ بھوکے پیٹ سو رہے ہیں ، کتنے لوگ ناپ اور تول میں کمی کر رہے ہیں ، کتنے لوگ ملاوٹ کر کے سامان بیچ رہے ہیں ، 

کتنے لوگ جھوٹ بول کر دھوکہ سے اشیاء اور اراضی بیچ رہے ہیں ، کتنے لوگ دوسروں کی زمین اور کھیت  غلط کاغذ بنا کر قبضہ کر رہے ہیں ، کتنے لوگ بھائی بھائی اور بھائی بہن ، باپ بیٹے اور ماں بیٹی کے درمیان تفرقہ پیدا کر رہے ہیں ، کتنے مریض پیسے کی قلت کی وجہ سے علاج سے محروم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔  کبھی آپ لوگ ان موضوعات پر بھی فتوے عام کریں ۔ محراب و منبر سے اسلام کے سماجی پہلوؤں پر بھی خطبے دیئے جائیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad