تازہ ترین

پیر، 11 دسمبر، 2017

جلسہ سیرت النبیؐ واصلاح معاشرہ سریاں جاجمؤ میں آج(کل)


جلسہ سیرت النبیؐ واصلاح معاشرہ سریاں جاجمؤ میں آج(کل)
   (فائل فوٹو)                             

کانپور(یواین اےنیوز11دسمبر2017)پیغمبر اسلام محسن انسانیت رحمت عالم جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ اور مقدس تعلیمات کو عام کرنے، معاشرتی اور سماجی برائیوں کی اصلاح کرنے اور اسوۂ رسول اکرم ﷺ اور آپ کے جانثار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے عمل کو مشعل راہ بناکر اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے اور اسوۂ پیغمبر ﷺ و صحابہؓ کو امت مسلمہ برادران وطن اور پوری انسانیت تک پہنچانے کے لئے جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے یکم ربیع الاسے پورے ماہ کو ’’ رحمت عالمﷺ مہینہ ‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے اسی سلسلے میں مدرسہ عنایت الاسلام وباشندگان سریاں کے زیر اہتمام ایک روزہ جلسہ سیرت النبی ﷺ واصلاح معاشرہ 12دسمبر بروز منگل بعد نماز عشاء متصلا بمقام مدرسہ عنایت الاسلام سریاں جاجمؤکانپور میں زیر صدارت خطیب الہند ،محبوب العلماء حضرت الحال مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش ومقائم مقام قاضی شہر کانپور منعقد ہورہا ہے جس میں مقرر ذیشان حضرت الحاج مولانا خلیل احمد صاحب مظاہری امام وخطیب جامع مسجد لال بنگلہ کانپور، مقرر شیریں بیاں حضرت الحاج مولانا مفتی اسعد الدین صاحب قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جامع مسجد کانپور خطاب فرمائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز جناب قاری صلاح الدین صاحب استاذ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جامع مسجد اشرف آباد کی تلاوت سے ہوگا۔ نظامت کے فرائض جناب الحاج مولانا محمد کوثر صاحب جامعی امام وخطیب مسجد فردوس موتی نگر جاجمؤ انجام دیں گے اور نعت ومنقبت کا نذرانہ حافظ امین الحق عبداللہ کانپور محمد عبید پیش کریں گے ۔جلسہ کے نگراں مولانا محمد محسن خاں صاحب مظاہری امام مسجد قبا سریاں بازار اور مہمان خصوصی جناب الحاج ریاض الحق مین صاحب سیماٹینری سریاں ہوں گے ۔ یہ اطلاع مولانا شرف عالم ثاقبی اور قاری محمد حذیفہ نقشبندی نے دی ہے اور کثیر تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad