تازہ ترین

Post Top Ad

منگل، 24 مارچ، 2020

#بریکنگ_نیوز اعظم گڑھ کے سرائے میر میں کورونا کی دستک۔ علاقے میں پسرا سناٹا۔

سرائے میر،بھونڈی،رپورٹ،ریحان اعظمی(یواین اے نیوز 23مارچ2020)اسوقت پوری دنیا کورونا کے قہر سے گزر رہی ہے،امریکہ جیسے ترقی یافتہ ممالک بھی اسکی مار سے بچ نہیں سے۔ایک رپورٹ کےمطابق،چین،اٹلی،ایران کے بعد سب سے زیادہ متاثر افراد امریکہ میں ہوچکے ہیں۔وہیں ہمارے ملک میں دھیرے دھیرے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ آج بھارت میں71 کورونا کےنئے مریض سامنے آئے جسکی وجہ سے تمام مریضوں کی تعداد 467ہوگئی ہے۔آپ کو بتادیں کہ اس تعداد کو کم کرنے کے لئیے حکومت کی طرف سے کئی ضلعوں اور صوبوں میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے،مگر آج اعظم گڑھ  سرائے میرکےبھونڈی میں رہائشی کوکورونا وائرس کا مریض  پوزیٹو پایا گیا ہے۔

اپ کو بتادیں کہ سرائے میر کے رہائشی بککن کچھ دن پہلے دبئی سے دہلی ائیر پورٹ پر اترے تھے وہاں انکی جانچ ہوئی،وہاں سےبککن اپنے گھر چلے آئے،پھر بھونڈی چلے گئے جب وہاں جانچ ہوئی تو انکو کورونا پازیٹو پایا گیا۔انکی تلاش میں آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم انکے گھر آئی اور انہیں اٹھالے گئی،اور ائسولیشن میں سفٹ کردیا گیا ہے۔تمام اہل خانہ کی بھی جانچ ہورہی ہے۔اور مریض سے یہ پتا لگایا جارہاہے کہ وہ کس کس سے ملاقات کی ہے۔اس خبر سے اہل علاقہ میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔وہیں انتظامیہ کی طرف سے ایک اپیل بھی جاری کی گئی ہے،جس میں یہ کہا گیا ہے کہ آپ اپنے گھروں سے بلا ضرورت نا نکلیں۔

واضح رہے  کہ بککن دہلی سے بھاگ کر سرائے میر آیا تھا،اسکے بعد یہاں سے بھاگ کر مہاراشٹر کے بھونڈی میں پناہ لی ہوئی تھی۔ آج ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں بھونڈی سے پکڑ کر ہاسپٹل لےگئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad