تازہ ترین

منگل، 9 جون، 2020

باہوبلی سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی کو تحفظ دینے کے الزام میں یوگی پولیس نے 8لوگوں کو کیا گرفتار

 پریاگ راج (الہ آباد) (یو این اے نیوز 9جون 2020)پوروانچل علاقے میں سیاسی اور مافیائی میدان میں اپنا ایک الگ مقام رکھنے والے  باہوبلی  سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی ، اشرف کو پناہ دینے  کا معاملہ سامنے آیا ہے 
 اشرف عرف خالد عظیم کو پناہ دینے والے 8 افراد کو یوگی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے

 اشرف کے خلاف راجو پال قتل معاملہ سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔واضح رہے الہ آباد کے سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی اشرف پر پولیس نے ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 سابق ایم ایل اے اشرف یوگی حکومت بننے کے بعد  ہی سے فرار  چل رہے ہیں دھومن گنج تھانہ پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کے الزام میں  آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad