تازہ ترین

جمعرات، 13 اگست، 2020

بلاک ایجوکیشن افسر 2019کا امتحان 16اگست کو ،امتحان پرامن اورنقل سے پاک کرایاجائے ،ضلع مجسٹریٹ

جونپور (نامہ نگار) اترپردیش پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 16/ اگست کو منعقد بلاک ایجوکیشن افسر (ابتدائی) امتحان 2019 کا انعقاد ضلع کے 51 /امتحانی مراکز پر منعقد کیا جارہا ہے اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی قیادت میں سیکٹر، اسٹیٹک مجسٹریٹ اور مرکز منتظمین کی موجودگی میں کلکٹریٹ آدوٹو ریم میں میٹنگ اختتام پذیر ہو ئی۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ امتحان پرامن اور نقل سے پاک اور شفاف طور پرکرا یا جا ئے۔ کمیشن کے ذریعہ دی گئی رہنمائی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کویقینی بنائیں۔


انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امیدوار یا ملازم موبائل یا دیگر الیکٹرانک سامان لے کر امتحان مرکز ہال میں داخل نہیں ہوگا۔ امیدواروں کا سامان گیٹ پر رکھنے کا انتظام کیا جائے۔ صبح 8بجے سیکٹر مجسٹریٹ پیپر لے کر ساڑھے دس بجے تک مراکز تک پہنچا ئیں گے۔ مرکز کے سو میٹر کے اندر کوئی فوٹو اسٹیٹ کی دکان نہیں کھلی ہو نی چاہئے۔ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت کی کہ تمام سیکٹر مجسٹریٹ امتحان سے پہلے ایک بار تمام مراکز میں ضروری انتظامات کا معائنہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں اور امتحان دہندگان کے بیٹھنے کے انتظامات ہوں 

امتحان میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ ضلع اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ بلاک ایجوکیشن افسر (ابتدائی) امتحان صبح 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ضلع ک ے51/ امتحانی مراکز پر ہوگا، جس میں 124096 امیدوار شامل ہوں گے۔ امتحان کو نقل اور شفاف انداز میں منعقد کرنے کے لئے 81سیکٹر مجسٹریٹ اور 51/ اسٹیٹک مجسٹریٹ مقرر کیے گئے ہیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریوینیو رام پرکاش، ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر پروین منی ترپاٹھی تمام سیکٹر مجسٹریٹ، اسٹیٹک مجسٹریٹ وغیرہ موجود رہے 
 فوتو ۱ میٹنگ کر تے ہو ئے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad