تازہ ترین

منگل، 24 نومبر، 2020

دارالقرآن ٹرسٹ جونپور مجلس عاملہ و عمومی کے ‌جلسے‌میں لئے گئے اہم فیصلے،علاقے میں جلد ہی قائم ہوگا درس قرآن کا‌نظام

جونپور۔(یو این اے نیوز 24نومبر 2020) جونپور کی دینی تعلیمی و دعوتی تنظیم دارالقرآن ٹرسٹ کی مجلس عمومی و عاملہ کی ایک میٹینگ  عمران صدیقی ندوی‌کی‌صدارت میں پارہ کمال جونپور میں منعقد کی‌گئی اس موقعہ پر اکثر و بیشتر ممبران نے شرکت کی،ٹرسٹ سکریٹری کی جانب سے مساجد میں درس قرآن کا نظام قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی جسے سبھی ممبران کی اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا اور پائلٹ‌پروجیکٹ کے طور پر ۴ گاؤں کا انتخاب کیا گیا جہاں دسمبر ماومہ سے درس قرآن کا نظام قائم کیا جائیگا



،وہیں صدر عمران صدیقی ندوی کی جانب سے عورتوں کیلئے اصلاحی اجتماعات منعقد کرنے کی تجویز پیش کی گئی اور اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔


ٹرسٹ سکریٹری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میٹینگ میں نئے نصابِ تعلیم کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد از جلد دارالقرآن کے زیراہتمام چل رہے مکاتب کیلئے ایک نیا نصاب تیار کرنے کیلئے کام‌کریگی،کمیٹی میں ناظم مکتب حافظ عمید حسن کے ساتھ فہیم ندوی و احمداللہ ندوی معاون ہونگے، وہیں شعبہ دعوت و تبلیغ کیلئے دو معاون ناظم کا انتخاب کیا گیا ہے اب حمزہ ندوی و فیصل ندوی ناظم دعوت و تبلیغ آصف ندوی کے معاون ہونگے۔ ابو ہریرہ ندوی کو ناظم ابوالعرفان پبلک لائبریری و اکیڈمی کا انچارج منتخب کیا گیا ہے۔


اس موقعہ پر عبداللہ ندوی،اسماعیل ندوی سمیت دارالقرآن کے متعدد ممبران موجود رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad